افغان دارالحکومت کابل کے ایک مصروف علاقے میں اہم سرکاری عمارتوں کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملہ آوروں نے مرکزی پوسٹ آفس اور وزارت اطلاعات کے قریب دھماکا کرنے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں اب تک دو حملہ آور ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم طالبان نے حال ہی میں موسم بہار کے حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ واقعہ دوحہ میں طالبان اور دیگر افغان فریقوں کے مابین مذاکراتی اجلاس منسوخ کیے جانے کے بعد پیش آیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY