وائٹ ہاؤس کے سینیئر مشیر جیئرڈ کُشنر امریکا میں امیگریشن سے متعلق اپنے نئے منصوبے کی تفصیلات اس ہفتے کے اواخر یا اگلے ہفتے کے شروع میں صدر ٹرمپ کو پیش کر دیں گے۔
یہ بات کُشنر نے، جو صدر ٹرمپ کے داماد بھی ہیں، منگل کے روز امریکی جریدے ٹائم کے ایک فورم میں کہی۔ کُشنر کے مطابق اس نئے امیگریشن پلان میں امریکی سرحدوں کی حفاظت اور تارکین وطن کو میرٹ کی بنیاد پر امریکا جا کر آباد ہونے کا موقع دینے جیسے امور کا احاطہ کیا جائے گا۔












