پریس کلب آف پاکستان یوکے کا مری کے سانحہ پر افسوس کا اظہار

0
886

حکومت مری میں ہوٹلوں کے کرائے اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں خود مقرر کرے
مانچسٹر(نمائندہ سپیکر) پریس کلب آف پاکستان یوکے نے مری کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں ملوث لوگوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے – پریس کلب آف پاکستان یوکے کی صدر کونسلر مقدسہ بانو ‘ جنرل سیکرٹری غلام رسول شہزاد ‘ نصر اللہ خان مغل ‘ سابق صدر شفیق الزمان ‘ پرویز مسیح مٹو اور دیگر ارکان نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں واقعہ کا شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سیاحتی مقامات پر اپنی توجہ صرف کرے اورا نہیں بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرے – پریس ریلیز میں ا س بات پر حیرانی کا اظہار کیا گیا کہ مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کے جانے پر کوئی چیک نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے گنجائش سے بہت زیادہ گاڑیاں مری پہنچ گئیں جبکہ رات کو شدید برفباری نے سیاحوں کو یہ مہلت ہی نہ دی کہ وہ اپنی بچت کا کوئی انتظام کر سکتے – دوسری طرف مری کے مقامی ہوٹلوں کے مالکان نے بھی متاثرہ لوگوں کو پناہ دینے کے بہت سے دام وصول کئے اور جو دام نے دے سکے وہ بیمار ہوگئے یا ہلاک ہو گئے – پریس ریلیز میں مری کو ضلع بنانے اور ریسکیو کے انتظامات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے فوری اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مری میں ہوٹلوں کے کرائے اوراشیائے خورد ونوش کے دام خود مقرر کرے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے –

SHARE

LEAVE A REPLY