اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی: حماس رہنما سہیل الہندی

0
944

اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر ترین رہنما خلیل الحیہ کی شہادت کی اطلاع سامنے آئی ہے تاہم حماس نے کہا ہے کہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے تاہم الجزیرہ نے حماس ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔

حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔

اُدھر عرب میڈیا نے بتایاکہ اسرائیلی بمباری کے دوران اجلاس میں حماس کے پانچ سینیئر رہنما موجود تھے جن میں خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دوحا میں کتارا کے علاقے میں کئی دھماکے سنے گئے جس کے بعد فضا میں دھوں اڑتا دکھائی دیا۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھاکہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY