چينی صدر شی جن پنگ نے بتايا ہے کہ دوسرے بيلٹ اينڈ روڈ فورم کے اجلاس کے دوران قريب چونسٹھ بلين ڈالر ماليت کے نئے معاہدوں پر دستخط کيے گئے۔
انہوں نے يہ بات بيجنگ ميں جاری دو روزہ اجلاس کے اختتام پر اپنے خطاب ميں کہی۔ شی نے اپنی تقرير کے ذريعے مزيد ممالک کو دعوت دی کہ وہ بنيادی ڈھانچے ميں ترقی کے وسيع تر چينی منصوبے میں شامل ہو جائیں۔ ’بيلٹ اينڈ روڈ‘ منصوبے پر دستخط کرنے والے ممالک کی تعداد پينسٹھ سے بڑھ کر اب ايک سو پندرہ ہو گئی ہے۔
جاپان، بھارت اور بالخصوص امريکا چين کے اس منصوبے کو عالمی سطح پر بيجنگ کا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش قرار ديتے ہیں۔












