یورپی یونین کے بریگزٹ کے لیے اعلیٰ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ بریگزٹ کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ ایک فرانسیسی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بارنیئر نے کہا کہ رواں ہفتے برطانوی وزیر اعظم ٹيريزا مے کی حکومت اور لیبر پارٹی کے مابین مذاکرات کے نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

دوسری جانب برطانیہ کی لیبر پارٹی کی ایک خاتون ترجمان ربیکا لانگ بیلے نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کو آج اتوار کے روز مثبت قرار دیا۔ لانگ بیلے کا تاہم یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت کو مزید لچک دکھانا ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY