لندن ۔ سید کوثر عباس کاظمی ۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ نواز اوورسیز کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی۔

۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان بات تو جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن خود جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومتی اہلکاروں کی پہلے ہی تلاشیاں ہو چکی ہیں اور سب عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کے اپنے مقرر کردہ افسران نے جب ان سے تفصیلات مانگی تو اس پاداش میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک اور اس جیسے دیگر منصوبے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائیں گے۔ لیکن عمران خان منفی سیاست کر کے ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پوری دنیا کے سامنے ہیں اور پاکستان حکومت کے کشمیر کے حوالے سے تمام اقدامات پوری دنیا میں سراہے جا رہے ہیں۔ اور صرف پاکستان حکومت کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوئے ہیں۔
پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نواز اوورسیز کے عہدیداران زبیر گل۔ شکور خان، اقبال سندھو، شاہد اعوان ،چوہدری انصراور دیگر نے بھی شرکت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY