کویت میں قبل از وقت کرائے جانے والے پارلیمانی انتخابات میں حزب اختلاف کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق پچاس میں سے چوبیس یعنی تقریباً نصف نشستیں حکومت مخالفیں نے حاصل کی ہیں۔

ان میں سے کچھ کا تعلق ایک اسلامی تنظیم سے ہے جبکہ ان میں قوم پرست اور لبرل سیاستدان بھی شامل ہیں۔ ملک کی شیعہ اقلیت کے تین جبکہ ایک خاتون بھی پارلیمان میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ملکی پارلیمان قبل از وقت یعنی اکتوبر میں تحلیل کر دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY