نیب نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو 13 مئی کو طلب کر لیا

0
624

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔

لاہور نیوز کے مطابق نیب نے نوٹس کے ذریعے شہباز شریف کو 13 مئی کو پیش ہونے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

لاہور نیوز کے مطابق نیب نے 13 مئی کو دوپہر تین بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے 7 سوال کے جوابات مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے کیلئے سمری منظور کی گئی تھی تو اس وقت وزارت قانون کے تحفظات کو کیوں مد نظر نہ رکھا گیا اس کی وجوہات بتائی جائیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اس منصوبے میں خرچ ہونے والے پیسے کے بارے میں بھی پوچھا ہے جبکہ یہ بھی پوچھا گیا کہ ہے کہ آئی ایس ٹی اے سی کو بغیر ٹینڈر کے ہائر کیا گیا اس کی وجوہات بھی بتائی جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY