وطن عزیز پاکستان میں رمضان کی آمد آمد پر لوگوں میں عجب قسم کی پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں سب سے بڑی پریشانی اشیائے خوردونوش کا مہنگا ہونا ہے
یوں تو رمضان کو رحمتوں کا مہینہ کہتے ہیں لیکن اس رخ سے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے
مغربی ممالک جنکو ہمارے ہاں ہر کوئی کافر ملک کہتا ہے وہاں رمضان پر وہ تمام اشیا سستی کر دی جاتی ہیں جن کا تعلق سحر افطار سے ہے ۔ اس موضوع پر پھر لکھونگی
اسوقت رمضان کے حوالے سے ایک اچھی خبر بھی ملی ہے جو کسی تبصرے کے بغیر پیش خدمت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہوریوں کے لیے رمضان المبارک میں اچھی خبر آ گئی۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ منظور سرور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں مسافروں کے چالان نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر محمود الحسن قریشی نے بھی شرکت کی۔
لاہور نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ منظور سرور کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تیز رفتاری، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی بلکہ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شاہرات پر عوام کی حفاظت کرنا ہے، ہمیں عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھا چاہیے۔ قانون کی خلاف وری پر اپنا اختیارات کو ضرور استعمال کریں تاہم کسی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تبصرہ کرنا چاہیں تو آپ خود کیجئے
ڈاکٹر نگہت نسیم













