آج کے انسان مصلحت پرست اور ترجیحات کو بدل لیتے ہیں۔فائزہ عباس

0
1249

ہر صاحب فکر… اپنی فکر تک پہنچنے کا جو سفر طے کرتا یے… وہ ویرانیوں اور خالی پن سے گزر کر ہی مل پاتا ہے… تکلیف کااحساس کیے بنا اسکا بیان ممکن ہی نہیں…

انسان چوٹ کھائے بنا… درد کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا… اور جو شے وجود میں محسوس نہ کی جا سکے.. اسکا بیان بھی ممکن نہیں… بہت سی تلخیوں کے گھونٹ انسان کو یا تو لا تعلق کر دیتے ہیں… یا ہھر بے نیاز….یا پھر بیدار…. و متحرک…یا روشنی…

ہر شخص اپنے زخم سے کچھ نہ کچھ خریدو فروخت کرتا ہی ہے… مگر کس نے اس سے کیا حاصل کیا یہ انتخاب ہہ منحصر ہے…..

کچھ جل کر رالھ ہو جاتے ہیں اور اس رالھ سے نیا جنم لیتے ہیں…. اور کچھ کٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں اور ہر ٹکڑے سے نئ زندگی کی دھنک دیتے ہیں…

اور کچھ اپنے درد کو ہیشانی پہ سجائے…. اپنے ماتھے کا جھومر بنا ڈالتے ہیں…. یر چوٹ سے تخلیق کار کچھ نہ کچھ بیحد حسین تخلیق کرتا ہے… مگر اگر یہ چوٹ ہی ختم ہو جائے… یہ ویرانیاں ہی ختم ہو جائیں تو نئ زندگی کی تعمیر ممکن ہی نہیں ہو سکتی…. انسان…. انسان ہی تب بن پاتا ہے…

کہ جب اہنے وجود کے ہر رنگ و بو کو دان دیکر… خود مکمل خالی ہو جاتا ہے.. اور اس خالی پن کی گہرائیوں میں موجود انگڑاییاں لیتی خاموشیاں…. جب تنہائی کے عالم میں سننے بیٹھتا ہے تو اسکو معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ کتاب زندگی تھی جو اس نے پڑھی ہی نہ تھی…. جب اسکے حرف خاموش ہو جاتے ہیں اور اسکے ارد گرد ہر شے… اس سے ہمکلام ہوتی ہے… جب وہ مسحور و مجبور سوائے سننے کے کچھ کرنے کے لائق نہیں رہتا….

خاموشیوں کے اس پار ایک الگ دنیا تھی… جہاں پہنچنے کے لیے سب اس راہ ہہ قربان کرنا ہوتا ہی ہے… اور قربانی کے بعد صبر کرنا پڑتا ہے صبر یعنی ڈٹ جانا…. اپنی بات اپنے نقطہ نظر پہ قائم رہنا…. بالکل ایسے جیسے گہرے بادل آسمانوں پہ چھائے ہوں اور یہ اکحٹا ہوئے بادل وہاں سے آگے بڑھنے کا نام ہی نہ لیں…. اور برستے چلے جائیں… برستے چلے جائیں…
یا پھر بکریوں کے اس ریوڑ کیطرح ایک جگہ رک جائیں کہ آگے بڑھنے کا نام تک نہ لیں کہ جب تک مالک آکر انہیں وہاں سے آگے نہ لہجائیں…..

یہ عہ لوگ نہیں جو ہوا کے دوش پر… ریت کے زروں کی مانند ہر ہوا کے جھونکے کیساتھ اپنا مقامو منزل بدل دیتے ہیں… یہ وہ لوگ ہیں جو پہاڑوں کی طرح ہر طوفان کو چکما دیتے ہیں اور اس کا سامنا استقامت کیساتھ کرتے ہیں… وہ ہر گز بھی اپنی جگہ سے نہیں سرکتے… اپنی بات پہ قائم رہتے ہیں…. اپنے موقف پہ قائم…. اپنے وعدے پر مامور….

یہ نفس کی خواہشات کے غلام نہیں بلکہ یہ تو تجارت کرنیوالے ہیں… ایسی حسین تجارت کے انکو معلوم ہے کہ انکہ قیمت کیا ہے….

انکو معلوم ہے کہ یہ کسقدر بیش قیمت و جوہر ہیں…
کیوں کہ انکو ہتہ ہے کہ یہ کون سا کام کسقدر بہترین انداز و انتخاب اور خلوص سے کر سکتے ہیں… وہ جانتے ہیں کہ ان جیسا منفرد و کمال کوئی بھی نہیں کک وہ رب کی بیترین تخلیق ہیں….

ایسی حسین و عظیم تخلیق کہ جوبار اٹھا سکتی ہے…. جو بوجھ، زمہ داری درد سہ سکتی ہے… کک جب پہاڑ، دریا، سمندر آسمان و زمین سب کے سب انکاری ہوتے ہیں اس بار کو اٹھا پانے میں… یہ وہ انسان ہے جو آگے بڑھتا یے… انکاری نہین ہوتا…. منع نہیں کرتا… جھجکتا ، ڈرتا نہیں… عزر ہیش نہیں کرتا، گھبراتا، بکھرتا نہیں….

بلکہ آگے بڑھکر اس سب کو اپنے وجود میں سمیٹ لیتا ہے بالکل ایدے ہی جیسے کی حقیقت میں حق ہوتا ہے اس کو سمیٹنے کا، سنبھالنے کا، خود میں اتار لینے کا….

اور اس کے بعد جو کلام اس وجود میں بلند ہوتس ہے وہ عام نہیں ہوتا…. وہ امتحان و آزمائش کے ہر سانچے سے ابھر کر جیت جاتا ہے….

وہ دو جہاں کی ہر چیز کو بے معنی سمجھتا ہے…. بس قیمتی ہے تو رب سے تجارت… رب سے رشتہ… رب کی دی ہوئی بہترین… منفرد… اور یکتا صلاحیتوں کو جانچ کر بہترین انداز سے انکا استعمال کرنا…. کہ رب نے جو بھی دیا ہے وہ سب اسکی طاقت ہے… انفرادیت یے… وجود کا اظہار ہے… تعلق و شجاعت ہے….

کہ اے دور حاضر کے انسان تم نے اپنی قیمت ابھی تک درست لگائ ہی نہیں…. ابھی تک جس نے بھی بیچا خود کو بے مول بیچا….. اس قیمت کو سمجھا… نہ سوچا… نہ اہنایا… نہ وہ درست مول لگایا کہ جو حق تھا اس بہترین خلقت خدا کا…..

پر انسان نے قیمت جو بھی سمجھی… جو بھی لگائ در حقیقت وہ تھی ہی نہیں جو اس بہترین خلقت خدا کا حق تھی….

انسان کی قیمت اسکا وہ ہنر وہ خوبی ہے جسے وہ بہےرین انداز سے جب اس رب کی راہ میں استعمال کرتا ہے تو اس عمل کو جس نیت، ارادے، انتخاب اور انداز سے وہ انجام دیتا ہے تو اس انسان کی قیمت طے ہوتی ہے…..

کیونکہ رب نے اربوں انسان بنائے ہر انسان منفرد و یکتا ہے اپنے آپ میں… ہر ایک کی سیرت، حسن، خوبصورتی، رنگ و بو مہک انداز فکر، انداز زندگی، کرنے کا طریقہ بہت مختلف ہے…. اور جو وہ کر سکتا ہے کوئی دوسرا ہر گز بھی نہیں کر سکتا…

مگر ضروری یہ ہے…. کہ انسان غور کرے کے وہ کیا ہے…. کیا بہترین کر سکتا ہے… اور جو وہ کر سکتا ہے وہ کیا ایسا خاص ہے….

پر دنیا، ضروریات و خواہشات کے دائرے میں پھنسے ہوئے انسانوں نے اپنی قیمت پیٹ، شرمگاہ اور حرص و ہوس لگائ اور اسکے باعثِ وہ کبھی اس تک پہنچ نہیں سکا کہ جو اس کے مقام کا حسن و قیمت تھی…..
اسی لیے وہ صبر بھی نہ کر سکا….کہ صبر کا مطلب دستبرادی یا ظلم پہ خاموشی نہیں بلکہ صبر کا مطلب حق کو پہچانکر…. اس پر ڈٹ جانا…. اسپر قائم رہنا… اس جگہ پر قیام کرنا… یعنی ہر مشکل کو توڑ کر… ہر درد کو سہ کر… ہر کانچ سے پیوست وجود لیے…

ہر ٹوٹ پھوٹ اور کرب و ازیت کے باوجود بھی اپنے حق کی محافظت کرنا… کہ درست میعار پہ جانچنے کے بعد کبھی پیچھے نہیں ہٹنا بلکہ سامنا کرنا….. اور ھدف کے حصول کے لیے من و عن سے کوشش جاری رکھنا ہی درحقیقت صبر کہلاتا ہے…

آج کے انسان جو ہر جگہ مصلحت پرست اور ترجیحات کو بدل لیتے ہیں… کبھی زندگی بچانے کی خاطر… کبھی رزق کی خاطر… کبھی رتبے کی خواہش میں تو کبھی تعریف و تحسین کے گھٹیا چونچلے پورے کرنے کی خاطر….وہ اپنے مقام سے ہٹ جستا ہے بجائے سامنا کرنے کے ہٹ جانے کو وہ صبر کہتا ہے جب کہ صبر تو ڈٹ جانا تھا نہ کہ اپنے حق سے… دستبردار ہونا….

فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY