شہبازشریف ,حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے

0
607

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے، حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

شہبازشریف نےکہا ہےکہ رحمتوں اور برکتوں کے مہینےکی آمد پر عوام پر مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کردیاگیا ہے۔ آپ کی نااہلی اور نالائقی کےسبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اور ملکی نظام منجمدہوگیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ450 ارب کابجٹ خسارہ پورا کرنےکی ناکام کوشش ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY