نائب امریکی صدر مائیک پنس کی وارننگ پر دفترخارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے، نوٹس ان کو ملنا چاہیےجو منشیات کی پیداوار اور کرپشن میں اضافہ کررہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں جن کی عملداری کم ہوئی نوٹس ان کو ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کو جڑیں مضبوط کرنے اور دوسروں پر الزام تراشی کرنے والوں کو بھی نوٹس ملنا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اورمفاہمتی عمل کے طریقہ کارپر بھی توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان نے دہشت گردوں کو پناہ دی تو بہت کچھ کھو دے گا، امریکی صدر نے پاکستان کو نوٹس پر رکھا ہوا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY