مياں محمد نواز شريف کو 7 مئی کو واپس جيل بھیجا جائے گا۔ ن لیگ نے سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم ليگ ن کا سيکرٹريٹ ماڈل ٹاؤن ميں آج مشاورتی اجلاس ہوگا۔ اپوزيشن ليڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شريف اجلاس کی صدارت کرينگے، نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف شہر بھر ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟۔

SHARE

LEAVE A REPLY