برطانوی شہزادے ہيری اور ڈچّز آف سسیکس ميگن مارکل کے ہاں چھ مئی پير کے روز ايک بيٹے کی پيدائش ہوئی۔ یہ بات بکنگھم پيلس کی طرف سے بتائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں پيدا ہونے والا یہ پہلا بچہ تندرست ہے۔ ميگھن مارکل کے حاملہ ہونے کی خبريں گزشتہ برس اکتوبر ميں سامنے آئی تھيں۔ نومولود شہزادہ برطانوی ملکہ الزبتھ کا آٹھواں پڑپوتا ہے اور برطانوی تخت کے ممکنہ وارثوں میں اس کا نمبر ساتواں ہے۔












