دبئی: ایک ماہ میں ایک لاکھ درہم جمع کرنے والا بھکاری گرفتار

0
952

متحدہ عرب امارات میں فقیروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایشیائی بھکاری کو گرفتار کرکے ایک لاکھ درہم برآمد کرلیے گئے۔

خلیج ٹائمز ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے قبل بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، ایک ایشیائی شہری کو دبئی کے علاقے القوز سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ایک لاکھ درہم برآمد کیے گئے ہیں، مذکورہ بھکاری ہر ماہ ایک لاکھ درہم بھیک مانگ کر جمع کرتا تھا۔

بریگیڈیئر عبدالحمید عبداللہ الہاشمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل بھکاریوں کی بڑی تعداد وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات پہنچتی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اپنی زکوٰۃ عطیات دیکھ بھال کر مستحق لوگوں کو فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ فقیر جس ٹور کمپنی کے ذریعے دبئی پہنچا تھا اسے 200 درہم جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ اس عمل کو دوبارہ دہرانے پر کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

قائم مقام ڈائریکٹر پولیس کا کہنا تھا کہ بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن رمضان المبارک کی آمد سے قبل کیا گیا ہے، فقیروں کے خلاف آپریشن کو ’ٹو گیدر اگینسٹ بیگر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قبل ازیں ایک خاتون فقیر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو اپنے نومولود بچے کو گود میں لے کر بھیک مانگ رہی تھی۔

دبئی پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق فقیروں کے خلاف 2018 میں کیے جانے آپریشن میں 243 فقیروں میں حراست میں لیا گیا تھا۔

اسلامک افیئر ڈیپارٹمنٹ کے محمد مہدی کا کہنا تھا کہ 17 چیئرٹیبل سوسائٹیز قائم کی گئی ہے عوام اپنے زکوٰۃ و عطیات مذکورہ سینٹر میں جمع کراکے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY