شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ میزائل تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریائی فوج کے مطابق یہ میزائل تجربہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ایک امریکی وفد جنوبی کوریا میں ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز شمالی کوریا نے فوجی مشقیں کیں اور اس دوران کئی ایک راکٹ داغے گئے جن میں سے کم از کم ایک درمیانے درجے تک مار کرنے والا میزائل تھا۔

شمالی کوریا کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیفن بِیگن گزشتہ روز سیؤل پہنچے تھے تاکہ جنوبی کوریائی وفد کے دورہ شمالی کوریا سے قبل صلاح و مشورہ کیا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY