ایک ایرانی خاتون کو برطانوی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں دس برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالتی ترجمان غلام حسینی اسماعیلی نے ایرانی شہری کی شناخت تو ظاہر نہیں کی لیکن یہ ضرور کہا ہے کہ خاتون نے حال ہی میں ’ براہ راست اعتراف‘ کیا ہے، جس کے بعد اسے سزا سنائی گئی ہے۔
اسماعیلی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ کو ثقافتی منصوبوں کے تحت ’سرايَت‘ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جبکہ ایرانی خفیہ ایجنسیوں اور سکیورٹی اداروں نے اسے ایک برس قبل گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔











