پاکستان اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے باضابطہ مذاکرات چین میں شروع ہوگئے ہیں۔پاکستانی وفد کے مطابق چین کے شہر گوانگ زومیں ہونے والے مذاکرات ساڑھے 5بجے صبح شروع ہوئے۔

ذرائع نے ہم نیوز کے بتایا ہے کہ منگل کو چین میں پاکستانی وفد کے ایف اے ٹی ایف حکام سے غیر رسمی مذکرات بھی ہوئے ۔ غیر رسمی مذاکرات ساڑھے چھ گھنٹے تک جاری رہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات 11بجے صبح شروع ہوئے جو ساڑھے 5 بجے شام تک جاری رہے۔

غیر رسمی مذکرات میں 27نکاتی ایکشن پلان پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔پاکستانی وفد کو ایشیاپیسفک گروپ کی جانب سےآج ہونے والے باضابطہ مذاکرات کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے ایشیا پیسیفک گروپ نےپاکستانی وفد کو دیگر ممالک کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ ایف اے ٹی ایف کے امریکی نمائندوں سے بھی پاکستانی وفد کی علیحدہ ملاقات ہوئی۔

امریکی نمائندوں نے پاکستانی وفد کو مختلف معاملات پر کاؤنسلنگ فراہم کی۔ دن کے اختتام پر گوانگ زومیں پاکستانی قونصل جنرل کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY