جرمنی میں سیاسی بنیاد پر کیے جانے والے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران ایسے واقعات کی تعداد تقریباً چھتیس ہزار رہی، جو 2017ء کے مقابلے میں8.7 فیصد کم ہیں۔
اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے جرمن وزیر نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس رجسٹرڈ جرائم میں سے نصف یعنی بیس ہزار سے زائد کا تعلق دائیں بازو کی شدت پسندی سے تھا۔ تاہم سامیت دشمنی اور غیر ملکیوں سے نفرت کی بناء پر کیے جانے والے جرائم میں بالترتیب بیس بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب مسلم شدت پسندی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے











