چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کی 9 ویں سنچری بنالی۔
ناٹنگھم میں فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، ابھی چوتھے اوور کا کھیل جاری تھا کہ ووڈ کی تیز رفتار بال کو پل کرنے کی کوشش میں گیند امام الحق کی کہنی پر جالگی ،تکلیف کی وجہ سے وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور3 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے، اُس وقت ٹیم کا اسکور 9 رنز تھا۔
امام الحق کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لئے آئے اور فخرزمان کے ساتھ مل کر تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
ٹیم کا اسکور جب 116 پر پہنچا تو فخر زمان 57 رنز بناکر کرن کی گیند پر ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی ٹاس کی جیت کر فیلڈنگ
چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔











