خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت اور ڈاکٹرز میں ٹھن گئی ہے،حکومت نےآج ہر صورت میں اسپتالوں کے آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (اوپی ڈیز) کھولنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ دوسری جانب ڈاکٹرز کونسل نے احتجاج اور ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے ۔
خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے خلاف محاذ کھولنا چاہتی ہے، ہم خوفزدہ نہیں ہیں اور گھروں میں بیٹھ کر حکومت کے اوپی ڈیز کھولنے کے فیصلے کا بایئکاٹ کرینگے ۔
خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرزنے کہا ہے کہ وہ مطالبات سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لئے پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔












