پٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی، 3 روپے فی لیٹر اضافہ

0
857

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان نے ہر چیز کو پر لگا دیئے۔ پٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی کر دی گئی، سی این جی کی نئی قیمت 82 روپے 79 پیسے تک جا پہنچی۔

 ڈالر کی پروان کے بعد عوام پر گرا دیا گیا سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا بم، پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 79.90 روپے سے بڑھ کر 82.79 روپے ہو گئی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کیپٹن (ر) شجاع انور کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتیں براہ راست ڈالر کی قیمتوں سے جڑی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں اضافہ نا گزیر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY