پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ایک ہے، بلاول بھٹو

0
932

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو ایم کیو ایم سے تشبیہ دے دی۔

کراچی کے باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ایک ہے، پچھلے دنوں اس بات کا ثبوت بھی مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امن تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم ہم نے ان کی ہر کوشش ناکام بنادی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی والے عمران کی صورت نیا بانی ایم کیوایم برداشت نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ 11 سال بعد مشرف کے دوسرے حواریوں نے ہم پر ایک بار پھر حملہ کیا ، 12 مئی 2007 کو مشرف کے حواریوں نے ہمارے کارکن شہید کیے تھے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں پیپلزپارٹی کے کارکن شہید ہوئے ، ہم نے جلسہ کرنے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ، پی ٹی آئی نے اپنے کیمپ سے ہم پر پتھراؤ کیا ،ان کے لیڈرز کے گارڈز نے فائرنگ کی ، اس کے بعد پی ٹی آئی حکیم سعید گراؤنڈ سے بھی بھاگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ سچ کی طاقت ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی ، آج 12 مئی ہے جب ایک آمر نے مکا لہرایا، ڈکٹیٹر قہقہے لگارہاتھا اور کراچی کے گھروں سے لاشیں اٹھ رہی تھیں، دہشت گردوں کی بندوق اٹھی اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY