يورپی پارليمان کے انتخابات سے ايک ہفتہ قبل جرمنی کے مختلف شہروں ميں ہزاروں افراد نے قوم پرستی کی مخالفت اور ايک متحد و مستحکم يورپ کے حق ميں ريلياں نکاليں۔ سب سے بڑے مظاہرے دارالحکومت برلن اور کولون ميں ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے يورپی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اسی طرز کی ريلی پولینڈ میں بھی نکالی گئی، جس ميں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اس موقع پر اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ یورپی انتخابات میں ووٹ ڈال کر یورپی یونین کے ناقدین کو ایک واضح پیغام دیں۔ يورپی پارليمان کے اليکشن تيئس تا چھبيس مئی کو ہونا ہيں، جن ميں دائيں بازو کی اور قوم پرست جماعتوں کی کارکردگی بہتر رہنے کا امکان ہے۔












