ایران نے کم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یورنیم کی اس پیداوار کو نطنز جوہری پلانٹ پر ممکن بنایا جائے گا۔

ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب ایک ہفتہ قبل ہی تہران حکومت نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی کچھ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو تین سو کلوگرام تک کم افزودہ یورنیم کی تیاری کی اجازت فراہم کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY