شاہ محمود قریشی کی اہم کویتی بزنس مینوں کے وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات

0
789

پاکستان،کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے میرے اس دورے کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر ،ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
– کویت سے تعلق رکھنے والی بہت سی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کرتی چلی آ رہی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
– پاکستان میں موجودہ حکومت بزنس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
– ہماری خواہش ہے کہ کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اس ایجنڈے کی تکمیل میں ہماری معاونت کریں مخدوم شاہ محمود قریشی
– وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، کویتی بزنس کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے -مخدوم شاہ محمود قریشی

کویت: وفد میں میں چیرمین نیشنل انڈسٹریز گروپ(NIG) سعد محمد السعد، سنرجی ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او ،نصیر بدر احمد الاشرحان،الیکٹرانک ٹریڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ نصر عبدالمحسن ال ماری، کویت فنڈ برائے عرب اقتصادی ترقی مسٹر علی علغنیم ،کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مسٹر محمد علی، ابو شيبه گروپ آف کمپنیز کے سربراہ صباح ابو شيبه ،ابواب کیپٹل کے معاون بانی کاشف خان شامل تھے-

ہم اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کر چکے ہیں پاکستان کے تمام سفارت خانوں کو اس بابت خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موثر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود کاروباری مواقعوں سے آگاہ کریں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کریں – پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت، بیرونی سرمایہ کاری کو نہ صرف بڑھانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے بلکہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے بھی ہر عزم ہے

معیشت کی ری سٹرکچرنگ کیلئے بنائی گئی اس اعلی سطحی کمیٹی کی سربراہی اور نگرانی وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان خود کر رہے ہیں. .وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوئیت میں ابو شيبه گروپ آف کمپنیز کے چیرمین مسٹر صیاح ابو شيبه کی سربراہی میں کوئتی بزنس مینوں کے وفد سے ملاقات

دوران ملاقات وزیر خارجہ نے کویت کے کاروباری حضرات کے وفد پر واضح کیا کہ پاکستان میں توانائی،زراعت ،صحت ،تعلیم اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں’ اور ہم پاکستان میں کوئتی کمپنیوں کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے- پاکستان میں تجارت آور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا

کویتی وفد نے وزیر خارجہ کی کویت آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور پاکستان میں عنقریب بڑی سرمایہ کاری کی نوید بھی سنائی- آخر میں وفد کے سربراہ صباح ابو شيبه نے کویت بزنس کمیونٹی کی طرف سے یاداشت کیلئے سوئینیر بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیشِ کئے-

طارق : ووپ میڈیا، کویت

SHARE

LEAVE A REPLY