مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب کے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ان کی جماعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔
نون لیگ کا چیئر مین نیب کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا فیصلہ، کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، سیاسی بیانیے پر قائم ہیں، شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق اپنے موقف کا اظہار ہر فورم پر کریں گے، اپنے سیاسی بیانیے پر قائم ہیں مگر ن لیگ کا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔












