ساری دنیا کی مصیبت مولوی کی م میں
عمر بھر کی ہے اذیت مولوی کی م میں
م کو منہا کریں تو اور کچھ بچتا نہیں
مولوی کی ساری قیمت مولوی کی م میں
علم سے عاری ذہن نے مولوی کو دیں کہا
جیسے ہے ساری شریعت مولوی کی م میں
کتنی مخلوقات کی طاقت ہے صفدر دُم کے ساتھ
اور دُم کی ساری طاقت مولوی کی م میں
صفدر ھمدانی













