آسڑیلوی شہریوں نے پنیر کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

0
961

آسٹریلیا میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ افراد کی جانب سے پنیر چکھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے جس کی تائید گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اس تقریب کا اہتمام آسٹریلیا کی کمپنی کیتھی ہیرنگٹن اور کینگرو ویلی زرعی اور سوسائٹی نے کیا جس میں پنیر کھانے کے شوقین ایک ہزار خواتین وحضرات ایک مقام پر جمع ہوئے اور مختلف ذائقے والے پنیرکو چکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیتھی ہیرنگٹن کا کہنا تھاکہ پنیر صحت کے لیے بہتر شے ہے اور تقریب کا انعقاد اس صحتمند رحجان کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر پنیر کے بڑے ٹکڑوں کو کاٹا گیا اور ایک گتے پر رکھ کر شائقین میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر 20 مدد گار افراد ہر 50 افراد کے لیے موجود تھے تاکہ ہر ایک کے پاس پنیر پہنچ سکے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوسکے۔

واضح رہے کہ کینگروویلی نیوساوتھ ویلز میں واقع ہے جہاں پنیربڑی تعداد میں تیار کیا جاتا ہے اور آسٹریلیا میں بھیجا جاتا ہے، اس بار ریکارڈ تعداد کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY