آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے منطقی انجام تک اس پر توجہ رکھی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فارمیشن کا پہلا دورہ کیا، انہوں نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ اب تک حاصل کامیابیوں سے آگے پیش رفت جاری رہے گی، کسی دہشت گرد کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی خطرات سے پاکستان کا دفاع اور سلامتی اولین مقصد رہے گا،عارضی بے دخل افراد کی مقررہ وقت میں واپسی ہونی چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY