عمران خان کی نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو

0
646

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں نریندر مودی کو لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے جنوبی ایشیامیں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مودی سے مل کر کام کرنے خواہاں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY