متحدہ عرب امارات میں ان دنوں گرمی اپنی عروج پر ہے جہاں سورج آگ برسا رہا اور درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کے انتہائی قریب تھا تاہم اتوار کے روز ابو ظبی کے علاقے الظفرہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو اے ای میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اتوار کے روز ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت اس سال اب تک ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔












