سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، آج سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی عدالتی نظام باقاعدہ طور پر پہلی بار جدید خطور پراستوار ہونے جا رہا ہے اور آج سے سپریم کورٹ ای مقدمات سنے گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ملکی تاریخ میں پہلی بار آج ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے شروع کیے جانے والے اس ای کورٹ سسٹم میں ابتدائی سماعت ضمانت قبل ازگرفتاری سمیت دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت کی جائی گی۔

ای مقدمات کی سہولت ابتدائی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے لیے دستیاب ہوگی۔

سپریم کورٹ کو رجسٹری سے بذریعہ ویڈیو لنک منسلک کرنے کے بعد عدالت عظمیٰ کے ججز اسلام آباد میں بیٹھ کر مقدمات کی سماعت کرسکتے ہیں اور کراچی رجسٹری سے وکلا دلائل دے سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY