سندھ حکومت نے صوبے میں 1122 ریسکیو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 30 مئی کو کراچی میں ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے، اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ لاڑکانہ میں ٹراما سینٹر اور ریسکیو 1122 بھی 30 مئی تک شروع کیا جائے گا۔












