سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مکہ میں منعقد ہونے والی تین کانفرنسوں میں قطر کی شرکت اور اُس کے ردعمل کے تناظر میں تنقید کی ہے۔ قطر نے ان کانفرنسوں کے حوالے سے کہا کہ ان کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی لیکن دوحہ حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
قطری وزیر خارجہ کے مطابق عرب اور خلیجی کونسل کے سربراہ اجلاسوں سے متعلق قطر کو اپنی خارجہ پالیسی کے تناظر میں تحفظات ہیں۔ سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے کہا ہے کہ کانفرنسوں کی روایت ہے کہ معاملات پر اتفاق سیشنز میں ہوتا ہے اور بعد میں کوئی تبصرہ مناسب خیال نہیں کیا جاتا۔ جمعرات تیس مئی سے پہلی جون تک سعودی عرب کی میزبانی میں تین بین الاقوامی سربراہ اجلاسوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔












