وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس

0
220

وزیر اعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس آج طلب کر لیا، جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہو گا جس میں سیاسی وعسکری قیادت ایل او سی پر بھارتی جارحیت، مقبوضہ کشمیر کے حالات اور اندرونی و بیرونی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزیر داخلہ ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

وفاقی و صوبائی پولیس کے سربراہان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزراءاسحاق ڈار، چوہدری نثار اور پرویزرشید بھی شریک ہوں گے۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اجلاس کو پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ،و زیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY