خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا کہ نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژ کرنےکےخطرات موجود ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کا خطرہ ہے جبکہ سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں لہذٰاشمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کے باعث بھی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔
صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے حوالے سے تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب نہیں آیا۔
یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں، 4 خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیت کی ایک نشست کے لیے 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔












