رنچ اوپن کا ٹائٹل ایک بار پھر کلے کورٹ کے بادشاہ رفائیل نڈال کے نام ہوگیا، اسپینش کھلاڑی نے فائنل میں ڈومینک تھیم کو مات دے کر بارہویں مرتبہ اعزاز جیتا ہے۔
پیرس میں کھیلا گیا فائنل پچھلے سال کا ایکشن ری پلے تھا جس میں رفائیل نڈال نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو ہی شکست دی تھی۔
اس برس بھی نڈال نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈومینک تھیم کو چار سیٹ کے مقابلے میں شکست دے کر مسلسل تیسری جبکہ مجموعی طور پر ریکارڈ بارہویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میں نڈال کی جیت کا اسکور چھ تین، پانچ سات ، چھ ایک اور چھ ایک رہا، رفائیل نڈال کی گرینڈ سلم کی تعداد 18 ہوگئی ہے










