شامی فورسز نے ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بمباری میں شدت پیدا کر دی۔ امدادی کارکنوں کے مطابق ان تازہ حملوں کے نتیجے میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔
وائٹ ہیلمٹس کے مطابق خان شیخون کے مرکز میں ہوئی بمباری سے چوبیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
اطلاعات ہیں کہ ادلب اور حماء میں شامی فضائیہ نے پینسٹھ حملے کیے۔












