پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی مور کا انتخابی نشان لینے میں ناکام ہوگئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 32 میں انتخابی نشان مور لینے کی درخواست مسترد کردی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے انتخابی نشان مور لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے انتخابی نشان مور لینے کی درخواست مسترد کردی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں گدھا گاڑی کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔












