امریکی حکومت نے توانائی کے بحران سے دوچار ملک عراق کو پابندیوں کے شکار ہمسایہ ملک ایران سے تیل کی امپورٹ کا ایک اور استثنیٰ دے دیا ہے۔
دوسرے استثنیٰ کی مدت نوے ایام ہے۔ قبل ازیں امریکی حکومت کا ایران سے تیل خریدنے کا مختلف ممالک کو دیا گیا استثنیٰ دو مئی کو ختم ہو گيا تھا۔ امریکا نے عراق کو پہلا استثنیٰ پینتالیس ایام کا دیا اور یہ شدید گرم موسم میں ایران سے بجلی خریدنے سے متعلق ہے۔ عراق کو بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور وہاں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔












