حیدر آباد میں دو ٹرینیوں کے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ ٹرین کے مسافر وں کے محفوظ ہونے کی اطلاع ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حادثے میں مسافر ٹرین کے سارے مسافر محفوظ ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جائیگی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔












