پاکستان اور قطر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے فنانشل انٹیلی جنس کا تبادلہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم حمد الثانی کی ملاقات میں دو طرفہ امور،علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
امیر قطر نے وزیراعظم کو ان کے نام سے منسوب شرٹ کا تحفہ دیا تو عمران خان نے کرکٹ بیٹ پر آٹو گراف دے کر شیخ تمیم حمد الثانی کو تحفہ دیا۔
دونوں ممالک نے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل،سیاحت اور بزنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے۔
دستخط کی تقریب وزیراعظم ہائوس میں ہوئی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور امیرقطر شیخ تمیم بن حمد بھی موجود تھے۔
پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بارے پاک قطر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور قطر کی جانب سے وزیر مملکت خزانہ علی شریف ال ایمادی نے دستخط کیے۔
پاکستان اور قطر کے درمیان سیاحت اور بزنس ایونٹس کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اورقطرکے قومی سیاحت کونسل کے سیکریٹری جنرل اکبر البکر نے کیے۔
منی لانڈرنگ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فنانشل انٹیلی جنس شیئرنگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
پاکستان کی جانب سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے قائم مقام ڈی جی منیر احمد اور قطر کی جانب سے قطر فنانشنل انفارمیشن یونٹ کے سربراہ شیخ احمد بن عید آل ثانی نے دستخط کیے۔












