ایران اپنے خلاف پابندیوں سے متعلق جمود کے پس منظر میں جمعرات کے بعد سے اپنی جوہری تنصیبات میں یورینیم کی افزودگی کا عمل تیز تر کر دے گا۔
ایرانی نیوز ایجنسی آئی آر آئی بی کے مطابق یہ بات بدھ کے روز ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ایک ترجمان نے کہی۔ تہران نے یورپی ممالک کو اس سلسلے میں کل جمعرات ستائیس جون تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت ایران کو اب تک اپنے ہاں تین سو کلوگرام تک افزودہ یورینیم کی پیداوار کی اجازت ہے۔












