یورپی یونین کے سربراہان مملکت و حکومت اس بلاک کے اعلیٰ عہدوں سے متعلق تنازعے کے خاتمے کے لیے آج دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ گزشتہ روز یورپی یونین کا سربراہی اجلاس اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔

سب سے پہلے یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر کا متبادل ڈھونڈا جائے گا۔ ان کی جگہ یہ اس عہدے کے مضبوط امیدوار ہالینڈ کے سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان ٹمرمانز ہیں لیکن ان کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح حالیہ انتخابات کے بعد متعدد اعلیٰ عہدوں پر نئے امیدوار براجمان ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY