وزیرِ اعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرسے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونے چاہئیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہیے، وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ وزارت قانون کے سپرد کردیا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومتی اراکین کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے اجراء پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔












