بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری روز ہے۔
آج بینکوں کے اوقات میں غیر ظاہر شدہ یا دوسروں کے نام رکھے گئے اثاثے ظاہر کیے جاسکتے ہیں۔
اسکیم کی مدت ختم ہوتے ہی کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی آج رات 12 بجے کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
30 جون کو اسکیم میں مزید 3روز کی توسیع کی گئی تھی جس کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔












