یمنی حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کے حملوں میں حکومت کی حامی فورسز کے دس اہلکار مارے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان الحدیدہ میں بدھ کے روز سے جھڑپیں جاری ہیں، جن میں اب تک سات عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بحیرہ احمر کے کنارے واقعے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں باغیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بھی شیل برسائے جا رہے ہیں












