تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے باہر عارضی بھوک ہڑتال کیمپ معطل

0
1603

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ معطل کر دیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت ہے تمام اراکین اپنے حلقوں میں جشن آزادی کی تیاری کریں، تمام اراکین اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔

عمر ایوب کامزید کہنا تھا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کا دوسرا مرحلہ کچھ دنوں بعد دوبارہ شروع کریں گے،جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے تحریک انصاف نے مطالبات کے حق میں 23جولائی کو بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جو آج عارضی طورپر ختم کردیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY